Wednesday , May 23 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد شریف الحسن خاں ولد محمد عبدالجبار خاں صاحب مرحوم موظف سینئیر اکاونٹنٹ پوسٹل اکاونٹ آفس عابڈس کا انتقال 14 مئی کو 10 بجے شب ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 مئی بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد ریتی ( مالن بی صاحبہ ) یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین سلطان دائرہ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد عصر مسجد ریتی ( مالن بی صاحبہ ) میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866166520 ۔ 9985926135 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد قیام الدین ولد محمد حسام الدین شاہ قادری کا پیر 14 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد چوک میں بعد فجر ادا کی گئی ۔ تدفین معین آباد نمبورہ گارڈن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 17 مئی بعد نماز عصر مسجد لعل علی خاں چیلہ پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959441872 ۔ 9248024171 پر ربط کریں ۔۔
۰۰۰ الحاج حکیم محمد عبدالقادر معاش دار عطیہ سلطانی عالمگیری متوطن قصبہ کوسگی تعلقہ کوڑنگل ضلع محبوب نگر ساکن ملک پیٹ مرحوم کی اہلیہ کا 15 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16 مئی چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر مسجد عثمانیہ پرنس باڈی گارڈ لین ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان احاطہ مسجد حضرت پاشاہ اعظم پورہ کانٹا اعظم پورہ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 17 مئی جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9949222730 یا 9000230296 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
TOPPOPULARRECENT