Tuesday , August 14 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( راست ) : الحاجہ زینت النساء بیگم زوجہ سید محمد سراج الحسن مرحوم و دختر حافظ محمد خیر اللہ مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل 15 مئی کو جامع مسجد بندل گوڑہ کاماٹی پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں مولانا سید محمد ابراہیم خلیل اللہ حسینی کے بشمول دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 17 مئی جمعرات کو بعد نماز عصر جامع مسجد بندلہ گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700545752 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ اختر فاطمہ زوجہ مولانا شاہ محمد یونس بنت جناب سید صابر علی کا 15 مئی کو 11-30 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اعظم پورہ میں 16 مئی کو بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔۔
٭٭ جناب حمید خاں ولد جناب چنو خاں کا 15 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد خلیفہ نشیمن نگر ، تالاب کٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین اکبر علی شاہ تکیہ سلطان شاہی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ زیارت 17 مئی کو مسجد خلیفہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔
مزید تفصیلات کے لیے 9399953810 ۔ 7416225418 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب ولایت علی خاں (چھوٹے بھائی ) ولد جناب گلاب خاں صاحب یونانی آرتھوپیڈک کا آج ایک بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد حضرت مولوی صاحب چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین حظیرہ حضرت راج محمد نزد ہوٹل ذائقہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848849488 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج عبدالقدوس ( لئیق ) ولد جناب عبدالعزیز ڈی ایس پی پولیس مرحوم کا 16 مئی بروز چہارشنبہ 5 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مدینہ مسجد باغ جہاں آراء مقرر ہے ۔ تدفین سلطان دائرہ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 2 رمضان بعد نماز عصر مدینہ مسجد باغ جہاں آراء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441643623 پر ربط کریں ۔۔
محترمہ سیدہ اختر فاطمہ زوجہ مولانا شاہ محمد یونس بنت جناب سید صابر علی کا 15 مئی کو 11-30 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اعظم پورہ میں 16 مئی کو بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب یونس شاہ سے فون نمبر 9666281803 پر ربط کریں ۔۔
TOPPOPULARRECENT