Wednesday , August 15 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( راست ) : محمد کفیل احمد ایکسرے ٹکنیشن گورنمنٹ ہاسپٹل کنگ کوٹھی ولد جناب محمد اسماعیل صاحب مرحوم ساکن واحد کالونی یاقوت پورہ کا 31 مئی کی شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم جون کو بعد نماز جمعہ مسجد عرفات ، یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بانو نگر سنتوش نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 3 جون بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد عرفات میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052063276 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد مظفر الدین واصف انصاری ولد عزیز الدین مبشر انصاری مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد شجاعیہ چارمینار میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 3 جون کو بعد نماز عصر جامع مسجد شجاعیہ چارمینار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966865252 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔
٭٭ جناب میر ہادی علی عرف عرفان ولد جناب میر اختر علی مرحوم کا 31 مئی بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ٹین پوش ریڈہلز میں ہوئی اور تدفین قطب شاہی قبرستان بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978074141 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT