Saturday , June 23 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ /10 جون (سیاست نیوز) جناب الیاس بن عمر یافعی برادر محمد بن عمر یافعی المعروف محمد پہلوان کا آج دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد عمر بارکس سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم الیاس بن عمر یافعی محمد پہلوان کے بڑے بھائی ہوتے ہیں ۔

حیدرآباد 10 جون (راست) محترمہ اشرف النساء بیگم زوجہ جناب محمد شریف الدین عرف حاجی بھائی مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 25 رمضان بروز اتوار مسجد قطب شاہی مصری گنج میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9848295773 یا 9885588593 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔10جون(راست)جناب محمد عبدالسمیع ولد محمد عبدالعلیم ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کا آج سہ پہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز تراویح جامع مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں 10جون بروز اتوار ادا کردی گئی ۔تدفین چندا صاحب چادرگھاٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9550416773پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔
l جناب محمد علی ولد جناب احمد علی مرحوم عرف چھوٹے بابو (فٹبال کھلاڑی) کا اتوار کی شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 11 جون کو بعد نماز ظہر حضرت عبداللہ شاہ صاحبؒ کی مسجد حسینی علم بارہ گلی میں ٹھیک تین بجے ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد برق جنگ پیٹلہ برج میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبرات 8297314379 ، 7330994550 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT