Wednesday , September 26 2018

انتقال

حیدرآباد 20 جون (راست) جناب سید شاہ معصوم علی بیابانی کی صاحبزاد زوجہ سید عبادت علی بیابانی کا 20 جون شام 4 بجے دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ شاہ راجو قتال حسینیؒ مصری گنج کی بارگاہ میں بروز جمعرات 21 جون کو صبح 8 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین چیوڑلہ بیابانی چمن درگاہ سید شاہ معصوم علی بیابانی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 22 جون بروز جمعہ کو بعد نماز عصر مصری گنج شاہ راجو قتال حسینیؒ میں ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9885128932 یا 9949654645 پر ربط کریں۔
………

الحاج محمد شمیم حسین ولد جناب محمد حسن مرحوم ساکن اعظم پورہ کا 19 جون بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد صحیفہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد چندا صاحب میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 21 جون بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9618389637 پر ربط کریں۔

محمد یوسف الدین ولد جناب محمد شفیع الدین مرحوم کا بعمر 48 سال 20 جون 2018 ء کی صبح اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 22 جون کو بعد نماز عصر جامع مسجد مشیرآباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9347845903 یا 9391391996 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT