انتقال

٭٭ محترمہ مظفر النساء بیگم زوجہ جناب محمد عبدالسعید ساکن علی نگر کا بعمر 75 سال 4 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 جولائی کو بعد ظہر مسجد نور علی نگر میں 2 بجے دن ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان تکیہ مغل فقیر شاہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849460447 ۔ 9110581722 پر ربط کریں ۔۔

فاتحہ سیوم
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( راست ) : حضرت سید احمد محی الدین قادری المعروف اظہر پادشاہ مرحوم فرزند اکبر و خلیفہ حضرت سید پیر شاہ محی الدین قادری المعروف مرشد بادشاہ ؒ کی فاتحہ سیوم 5 جولائی کو بعد نماز عصر درگاہ حضرت سیدنا موسیٰ قادری نزد پل قدیم مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب پیشکشی چادر گل اور تناول ماحضر کا اہتمام ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT