Friday , November 16 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 5 جولائی ۔ ( راست ) حافظ حبیب عبدالقادر بن حامد الحامد کا آج 5جولائی بروز جمعرات صبح کی اولین ساعتوں میں جدہ (سعودی عرب) میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم تقریباً 38 سال سے جدہ ہی میں مقیم تھے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں۔ مرحوم،حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفر العیدروس کے بہنوئی اور اسلامک اسکالر حضرت مولانا حبیب عبدالرحمن بن حامد الحامد کے چھوٹے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے حیدرآباد میں 8096299293 پر ربط قائم کریں ۔

حیدرآباد ۔ /5 جولائی (راست) جناب محمد احمد حسین (ایڈوکیٹ) ولد جناب محمد حسن الدین ساکن کنگ کوٹھی کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کنگ کوٹھی میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین گجراتی شاہ تکیہ قبرستان راج محلہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885678923 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد سردار علی ولد محمد یٰسین ہیلتھ ایکسٹیشن آفیسر ریٹائرڈ کا بعمر 83 سال بروز جمعرات /5 جولائی کو انتقال ہوا ۔ پسماندگان میں محمد ساجد علی پرنسپل اقرا ء مشن ہائی اسکول اور محمد امجد علی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد عصر مسجد عمر فاروق نواب صاحب کنٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246554392, 9246554394 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT