Friday , July 20 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد مقبول حسین ولد جناب محمد صاحب حسین مرحوم موظف عہدیدار این جی آر آئی متوطن گجویل حال مقیم اپل حیدرآباد کا بروز چہارشنبہ 11 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 جولائی کو مدینہ مسجد گجویل میں بعد نماز فجر ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ گیارہ شہیداں گجویل میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں
شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 13 جولائی کو مدینہ مسجد گجویل میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949192124 ۔ 9949649138 پر ربط کریں۔۔

٭٭ مولانا حامد قریشی کی والدہ کا انتقال 10 جولائی کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 جولائی بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی ۔ مفتی خلیل احمد نے دعا کی ۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر مولانا عبدالغفور ، مفتی سید ضیا الدین نقشبندی ، مولانا شبیر احمد یعقوبی و دیگر علماء شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 13 جولائی بروز جمعہ بعد نماز جمعہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9550690994 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب شیخ عبداللہ عرف مزمل ملازم آر ایف سی مولا علی ولد جناب شیخ احمد مرحوم ساکن باغ عنبر پیٹ گنگا باولی کا 7 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 جولائی کو بعد نماز عشاء مسجد زم زم عنبر پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد محمدیہ عنبر پیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 7 لڑکیاں اور 4 لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8099302875 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب محمد رفیع الدین شاہد ولد جناب محمد رضی الدین مرحوم حال مقیم امریکہ مختصر مدت کے لیے حیدرآباد آئے ہوئے تھے کہ اچانک قلب پر حملے کے باعث 11 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949507468 ۔ 9849687647 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب ریحان خاں ولد جناب مومن خاں مرحوم کا بعمر 42 سال کا مختصر سی علالت کے باعث 11 جولائی بروز چہارشنبہ دواخانہ عثمانیہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 جولائی بعد نماز عشاء مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ ولیؒ واقع ہری باولی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391141360 ۔ 9396605922 پر ربط کریں ۔۔

فاتحہ سیوم
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( راست ) : مولانا سید شاہ اعجاز الدین علی صوفی قادری فرزند مولانا سید شاہ شجاع الدین علی صوفی قادری مدنی پاشاہ کی فاتحہ سیوم 12 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد روشن ، کبوتر خانہ قدیم ، حسینی علم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247430716 ۔ 9966216484 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT