Wednesday , October 17 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج سید رحمت اللہ قادری شطاری موظف ای سی آئی ایل ساکن ایس آر ٹی کالونی ، یاقوت پورہ کے 23 سالہ فرزند سید حصور اللہ قادری عرف قادر بابا متعلم ایم ایس ملبورن یونیورسٹی آف ٹکنالوجی ( ایم آئی ٹی ) سڈنی ، بتاریخ یکم اکٹوبر کو سڈنی کے سمندر میں تیراکی کے دوران حادثہ کا شکار ہوئے انتقال کر گئے ۔ 5 اکٹوبر کو بعد نماز جمعہ نماز جنازہ مسجد سیدنا علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہ ، نیو ساوتھ ویلیس ، سڈنی میں ادا کی گئی اور سڈنی میں واقع قبرستان لیڈکامبے میں ہی تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب سید عبدالرزاق قادری شطاری کے برادر زادہ اور جناب سید طہور اللہ قادری حال مقیم سعودی عربیہ ، جناب سید ظہور اللہ قادری حال مقیم امریکہ کے برادر خورد تھے ۔ فاتحہ سیوم حیدرآباد میں 7 اکٹوبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد عرفات ، یاقوت پورہ کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848229976 ۔ 9642110251 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد خلیل الرحمن ولد جناب محمد عبدالرحمان مرحوم موظف اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر ساکن فتح دروازہ ، تعلیم ملڑ کا بعمر 82 سال بروز جمعہ ، 5 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز فجر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین درگاہ حضرت یحییٰ پاشاہ صاحب قبلہؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان و 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346433251 ۔ 9346655870 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT