Saturday , November 25 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 26 نومبر (راست) جناب امیرالدین احمد قریشی ولد جناب غوث محی الدین مرحوم کا 26 نومبر جمعرات کو بعمر 60 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد دارالعلوم رحمانیہ رنگیلی کھڑکی تالاب کٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین نقل میاں قبرستان نزد چننے کی بھٹی بڑا بازار میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 لڑکے 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9396372152 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد عبدالحمید خان ولد جناب محمد عبدالعزیز خان ریٹائر ایگزیکیٹیو انجینئر محکمہ ایریگیشن پی ڈبلیو ڈی  کا انتقال 26 نومبر جمعرات کو بعد مغرب ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ ریاست نگر بعد نماز جمعہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ برہنہ شاہ ؒقبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9032072103 ، 9347697535 پر ربط کریں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 لڑکے دو لڑکیاں شامل ہیں۔
00 جناب سید عظمت علی مؤظف انچارج کیمسٹری ڈپارٹمنٹ نظام کالج ولد جناب سید تصدق حسین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ میت بمکان مولوی چراغ علی مرحوم دارالشفاء سے اٹھائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میرمؤمن ؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر و فرزند مسٹر سید حسن مقیم ملیشیا شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9392494613 پر ربط کریں۔
00 الحاج محمد یوسف خان المعروف یوسف راہی ولد جناب محمد حبیب خان کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ندیم کالونی ٹولی چوکی میں بعد مغرب ادا کی گئی اور تدفین متصل آغاپورہ قطب شاہی قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم ہفتہ کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی آغاپورہ میں مقرر ہے۔ مرحوم محمد اعظم شفیق و افسانہ نگار ابرہم شفیق کے برادر خورد تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391337780 ، 9000365786 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT