Monday , November 19 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔/4 نومبر، ( راست ) جناب احمد علاء الدین ولد جناب محمد امین الدین مرحوم ساکن کشن باغ اسد بابا نگر کا بعمر 69 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان قادری چمن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 6 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8328487527 ، 7358725798 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 4 نومبر (راست) جناب سید امیر حسن رضوی (عرفیت غازی) پروپرائٹر ایجوکیشنل ایمپوریم تلک روڈ عابڈس ولد جناب سید امیر احمد رضوی مرحوم کا 24 صفر مطابق 3 نومبر 2018 ء بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد قطب شاہی میں اور تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9885220407 پر ربط کریں۔
l جناب محمد یونس الدین (امریکن یونس بھائی) ولد جناب محمد جمال الدین مرحوم کا بعمر 77 سال بعد مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 نومبر بروز پیر بعد نماز عصر 4.30 بجے مسجد نواب شرف الدین خان صاحب بنگلہ بینی دبیرپورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 6 نومبر منگل بعد نماز عصر اسی مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9059332332 یا 9700070206 پر ربط کریں۔
l الحاجہ ذکیہ وحید ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس اسلامیہ گرلز ہائی اسکول بھوئی گوڑہ سکندرآباد زوجہ جناب سید عمر علی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر دارالشفاء ہائی اسکول کا آج سہ پہر مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 نومبر کو مسجد قباء نزد نانل نگر بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان درگاہ سردار بیگ آغاپورہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849935137 یا 9391037748 پر ربط کریں۔
lجناب خواجہ عین الدین احمد کی اہلیہ محترمہ منیر خاتون بنت جناب معصوم علی خاں مرحوم کا اتوار کی ابتدائی ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہر صحیفہ مسجد اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد چندہ صاحب ملک پیٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو لڑکے شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر (4.45) صحیفہ مسجد اعظم پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8106262353 ، 9700132554 پر ربط کریں۔
l محترمہ روبینہ اعظم زوجہ جناب محمد عبداللطیف ریٹائرڈ ڈپٹی جنرل منیجر محکمہ آبرسانی حیدرآباد ساکن تاڑبن بشارت نگر کا علالت کے بعد 4 نومبر کو خانگی ہاسپٹل سوماجی گوڑہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین بھنورے کی کھڑکی امدو میاں کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحومہ، جناب محمد انیس الرحمن سابق ریاستی حج کمیٹی ممبر آندھراپردیش کی ہمشیرہ تھیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9885747110 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT