Monday , November 19 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد آصف الدین موظف سپرنٹنڈنٹ محکمہ بلدیہ ولد جناب محمد فصیح الدین مرحوم کا بعمر 83 سال 8 نومبر کو بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد ندیمہ ، ندیم کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان ٹولی چوکی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 10 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد ندیمہ ، ندیم کالونی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801135776 ۔ 9989640244 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT