انتقال

٭٭ سید حبیب احمد ولد سید خلیل احمد مرحوم (مقطعہ دار موضع پودگل ، منڈل شاہ آباد ضلع رنگاریڈی) ساکن کشن باغ کا آج بروز منگل /27 نومبر تقریباً 4 بجے دن سینے میں تکلیف کے باعث بعمر 64 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ /28 نومبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر درگاہ حضرت سیدنا مکی میاںؒ (حسینی ٹیکری ، کشن باغ) میں ادا کی جائے گی اور تدفین مرحوم کے آبائی قبرستان موضع پودگل ، منڈل شاہ آباد ضلع رنگاریڈی میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد حسینی (حسینی پورہ ، بہادر پورہ) میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات 9553010209 پر یا 6304003945 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

٭٭ ڈاکٹر مفتی محمد کاظم حسین صاحب نقشبندی ولد محمد باقر علی صاحب مرحوم پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ایم اے اردو ، ایم اے پرشین ، ایم اے انگلش ، کامل ، فاضل جامعہ نظامیہ پوسٹ ماسٹر ریٹائرڈ ، جوبلی پوسٹ آفس حیدرآباد کا آج 1 بجے رات کیر ہاسپٹل نامپلی میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد قوت اسلام (عربوں کی مسجد) قاضی پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون پر ربط کریں 9293402353, 9985369360۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT