Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / انتقام کے طور پر سابقہ مالک کی بیوی کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال

انتقام کے طور پر سابقہ مالک کی بیوی کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال

حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سابقہ مالک سے بدلہ لینے کیلئے اس کی بیوی کو تنگ کرنے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سائبرآباد پولیس کو سائبر کرائم ونگ نے ایک 49 سالہ شخص سیناپتی سریدھر کو گرفتار کرلیا جو اپنے سابقہ مالک کی بیوی کو مبینہ طور پر ای میل روانہ کرتے ہوئے ہراساں کر رہا تھا ۔ ہراسانی کے ای میل عریاں تصاویر اور ناقابل بیان

حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سابقہ مالک سے بدلہ لینے کیلئے اس کی بیوی کو تنگ کرنے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سائبرآباد پولیس کو سائبر کرائم ونگ نے ایک 49 سالہ شخص سیناپتی سریدھر کو گرفتار کرلیا جو اپنے سابقہ مالک کی بیوی کو مبینہ طور پر ای میل روانہ کرتے ہوئے ہراساں کر رہا تھا ۔ ہراسانی کے ای میل عریاں تصاویر اور ناقابل بیان الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سیناپتی اس خاتون کو مبینہ طورپر پریشان کر رہا تھا ۔ اس حرکت کے پیچھے اس کا مقصد صرف اپنے سابقہ مالک سے بدلہ لینا تھا جو اس نے گرفتاری کے بعد پولیس کے سامنے بیان کر دیا ۔ سیناپتی ہل کالونی ونستھلی پورم میں رہتا تا ۔ جس کا آبائی مقام سریکاکلم ضلع سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس سائبر کرائم نے کونڈاپور علاقہ کے ساکن سگنا کمار 34 سالہ سے اسکی ایک شکایت پر کارروائی انجام دی ۔ جو ایک خانگی کمپنی میں اسسٹنٹ جنرل منیجر ایڈمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا ہے ۔ پولیس کے مطابق سیناپتی کو اس کے سابقہ مالک نے وقت پر کام پر نہ آنے اور کام ٹھیک سے نہ کرنے کی صورت میں مبینہ طور پر کام سے نکال دیا تھا ۔ جس کے بعد اس نے دشمنی پیدا کرلی اور اپنے سابقہ مالک کو بدنام کرنے اور ہراساں و پریشان کرنے کیلئے اس نے ایک منصوبہ تیار کیا اور ای میل کے ذریعہ سابقہ مالک کی بیوی کو عریاں تصاویر اور ناقابل بیان بیانات روانہ کرتے ہوئے ہراساں کر رہا تھا سائبر کرائم کے اے سی پی مسٹر جے رام کی نگرانی میں یہ کارروائی کی گئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT