Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / انتونیو گوتیرچ نئے سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

انتونیو گوتیرچ نئے سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پرتگال کے سابق وزیراعظم انتونیو گوتیرچ کو آج اقوام متحدہ کا نیا سکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے ۔ 193 رکنی طاقتور جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی جس کے ذریعہ 67 سالہ گوتیرچ 9ویں اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کی حیثیت سے بان کی مون کی جگہ لیں گے ۔ ان کی میعاد /31 ڈسمبر کو ختم ہورہی ہے ۔ 15 رکنی اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے گزشتہ ہفتہ گوتیرچ کی تائید میں ووٹ دیا تھا ۔ اس کے بعد ان کے نام کی تجویز جنرل اسمبلی سے رجوع کردی گئی ۔ گوتیرچ 1995 ء سے 2002 ء تک پرتگال کے وزیراعظم رہے ۔ اس کے علاوہ 2005 ء سے 2015ء تک وہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین رہ چکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT