Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / انتہاپسندوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں چار پاکستانی فوجی ہلاک

انتہاپسندوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں چار پاکستانی فوجی ہلاک

اسلام آباد ۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقہ میں انتہاپسندوں کے ایک ٹھکانے پر کئے گئے دھاوے اور فائرنگ کے تبادلہ میں کم و بیش چار فوجی اہلکار بشمول ایک میجر ہلاک ہوگئے ۔ دھاوے زیریں دیر ڈسٹرکٹ کے شیروٹکوئی علاقہ میں کئے گئے جو صوبہ خیبرپختوانخواہ میں واقع ہے جو پاکستان کے چار اہم صوبوں میں سے ایک ہے ۔ دریں اثناء فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہاپسند خودکش جیکٹس پہنے ہوئے تھے اور انھوں نے فوج پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں چار فوجی اہلکار بشمول میجر علی سلمان ہلاک ہوگئے ۔ دھاوے آپریشن ردالفساد کے تحت کئے گئے تھے ۔ ایک انتہاپسند ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے سے خود کو دھماکہ سے اُڑالیا۔ مزید برآں ایک مشتبہ انتہاپسند کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT