Saturday , December 15 2018

انجاپور کی مندر میں سرقہ کی سنگین واردات

حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ انجاپور میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں ایک مندر سے قیمتی کلش کاشائم کا سرقہ کرلیا گیا ہے ۔ اس خصوص میں انسپکٹر ونستھلی پورم مسٹر کرشنا مورتی نے بتایا کہ انجاپور کے علاقہ میں ایک قدیم مندر واقع ہے ۔ اس مندر میں کاشائم کی تعمیر کی گئی تھی ۔ اور اس پر 2 لاکھ کا کا شائم لگایا گیا تھا ۔ کل رات نامعلوم افراد نے اس قدیم مندر سے اس کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نے انڈومنٹ کے عہدیدار کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT