انجمن اتحاد ملت تلنگانہ کا مشاورتی اجلاس

محبوب نگر۔/19مئی، ( فیکس ) جناب بابر شیخ بانی و کنوینر انجمن اتحاد ملت ریاست تلنگانہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ جناب سید وقار الدین چیف ایڈیٹر روز نامہ ’ رہنمائے دکن ‘ و چیرمین انڈو عرب لی مملکت فلسطین کی جانب سے انکی گرانقدر ناقابل فراموش خدمات پر اسٹار آف یروشلم ( ستارہ یروشلم ) ایوارلا سے نوازا گیا۔ اس مسرت و خوشی میں مستقر

محبوب نگر۔/19مئی، ( فیکس ) جناب بابر شیخ بانی و کنوینر انجمن اتحاد ملت ریاست تلنگانہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ جناب سید وقار الدین چیف ایڈیٹر روز نامہ ’ رہنمائے دکن ‘ و چیرمین انڈو عرب لی مملکت فلسطین کی جانب سے انکی گرانقدر ناقابل فراموش خدمات پر اسٹار آف یروشلم ( ستارہ یروشلم ) ایوارلا سے نوازا گیا۔ اس مسرت و خوشی میں مستقر محبوب نگر کے گیسٹ ہاوز میں 20مئی کو 10:30بجے دن بصدارت جناب رفیق پٹیل چیف رپورٹر ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ جرنلسٹس بھی شرکت کریں گے اور جناب سید وقار الدین کا ایک تہنیتی جلسہ عظیم الشان پیمانے پر محبوب نگر میں منعقد کرنے کے ضمن میں تاریخ و مقام کو قطعیت دی جائے گی۔ جناب بابر شیخ نے تمام سیاسی قائدین و تمام صحافیوں سے بہ پابندی وقت آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT