Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انجمن اسلامیہ نظام آباد کا 7 ڈسمبر کو ماہانہ اجلاس

انجمن اسلامیہ نظام آباد کا 7 ڈسمبر کو ماہانہ اجلاس

نظام آباد ۔ 27 ۔ نومبر ( ذریعہ فیاکس ) ضلع نظام آباد کے قدیم دینی تعلیمی ادارے انجمن اسلامیہ کا ایک اہم ترین اجلاس زیر صدارت جناب ڈاکٹر محمد سراج الدین صدر انجمن اسلامیہ کے منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز محمد بشیرالدین طالب علم کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر انجمن اسلامیہ کے تعلیمی نظام کے استحکام کیلئے ضلع کے سرکردہ علمائے کرا

نظام آباد ۔ 27 ۔ نومبر ( ذریعہ فیاکس ) ضلع نظام آباد کے قدیم دینی تعلیمی ادارے انجمن اسلامیہ کا ایک اہم ترین اجلاس زیر صدارت جناب ڈاکٹر محمد سراج الدین صدر انجمن اسلامیہ کے منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز محمد بشیرالدین طالب علم کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر انجمن اسلامیہ کے تعلیمی نظام کے استحکام کیلئے ضلع کے سرکردہ علمائے کرام مفتی سعید اکبر صدر مجلس تحفظ ختم نبوت و امام و خطیب جامع مسجد نظام آباد ، مولانا محمد خضر احمد خان قاسمی ناظم مدرسہ انوار المدارس نظام آباد سے مشاورت کی گئی اور تعلیمی نصاب و نظام کے سلسلے میں طئے کیا گیا ۔ انجمن اسلامیہ کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد 7 ڈسمبر بعد نماز ظہر بروز اتوار مدرسہ ہذا میں انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT