Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے انتخابات کا اعلان

انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے انتخابات کا اعلان

گلبرگہ۔/27ڈسمبر، ( ذریعہ فیاکس ) ڈاکٹر رفیق رہبر معتمد انجمن ترقی اردو گلبرگہ نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ مجلس عاملہ انجمن ترقی اردو گلبرگہ کی سہ سالہ میعاد کی تکمیل پر انجمن انتخابات 15جنوری بمقام دفتر انجمن روبرو بی این اسپتال اسٹیشن روڈ گلبرگہ لاڈلے پٹیل ایم اے ، بی ایڈ، ایل ایل بی کی نگرانی میں منعقد ہوں گے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند ارکان یکم جنوری تا 3جنوری 6ساعت شام تا 8ساعت شب دفتر انجمن سے پرچہ نامزدگی بہ ادائیگی 100روپئے حاصل کرسکتے ہیں۔ تکمیل شدہ پرچہ نامزدگی 5جنوری تا 7جنوری 2015 دفتر انجمن میں 6ساعت شام تا 8ساعت شب داخل کئے جاسکتے ہیں۔7جنوری کو 8ساعت شب تا9ساعت شب محصولہ پرچہ جات نامزدگی کی تنقیح عمل میں آئے گی۔ 9جنوری کو انتخابات سے دستبرداری کے بعد امیدواروں کی قطعی فہرست اسی دن 8ساعت شب انجمن کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔ اگر ضروری ہو تو 15جنوری بروز جمعرات بوقت 11بجے صبح تا 4ساعت شام بمقام دفتر انجمن رائے دہی عمل میں آئے گی اور نتیجہ کا اعلان 6بجے شام کیا جائے گا۔ انتخابی امور میں نگران کار انتخابات کا فیصلہ قطعی ہوگا۔ تاہم انتخابات سے متعلق کسی بھی شکایت کو انجمن کی مجلس عاملہ کے منظورہ انتخابی ٹریبونل سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ ٹریبونل کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ ٹریبونل محمد خورشید علی ایڈوکیٹ، ریاض قاصدار ایڈوکیٹ اور عبدالمنان ایڈوکیٹ پر مشتمل ہے۔

TOPPOPULARRECENT