Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / انجمن ترقی پسند مصنفین کا مشاعرہ

انجمن ترقی پسند مصنفین کا مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : میڈیا پلس جامعہ نظامیہ کامپلکس واقع گن فاونڈری میں 16 دسمبر کو 6-30 بجے شام انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیر اہتمام مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جناب سید تراب الحسن ، شری بی نرسنگ راؤ ، پدم شری مجتبیٰ حسین اور جناب عزیز پاشاہ سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا کی سرپرستی میں منعقد شدنی مشاعرے کی صدارت پروفیسر بیگ احساس صدر انجمن کریں گے ۔ قبل ازیں پروفیسر اشرف رفیع اردو شاعری ’ منظر پس منظر ‘ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گی ۔ جناب اوصاف سعید آئی ایف ایس ایمبسیڈر آف seychelles بطور مہمان اعزازی شرکت کریں گے جب کہ حضرت رحمن جامی اور مضطر مجاز اس مشاعرے کے مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ڈاکٹر فاروق شکیل ، ڈاکٹر محسن جلگانوی ، آغا سروش ، ڈاکٹر روف خیر ، سردار سلیم ، شفیع اقبال ، تسنیم جوہر ، معین افروز اور تجمل اظہر اپنی شعری تخلیقات پیش کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT