انجمن محبان اردو کا جشن تلنگانہ اردو فیسٹیول

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : انجمن محبان اردو سدی پیٹ کے زیر اہتمام جشن تلنگانہ سہ روزہ اردو فیسٹیول زیر صدارت محمد عبدالرزاق پاشاہ پر منعقد ہوگا ۔ جس میں کل ہند مشاعرہ ، شب غزل ، بزم قوالی شامل ہے ۔ ان تقاریب کے افتتاح کے لیے ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلی ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور ضلع میدک کے ارکان اسمبلی و کونسل کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ۔ ملک کے نامور سنجیدہ و مزاحیہ شعراء کے علاوہ غزل و قوالی فنکار شرکت کریں گے اور ممبئی سے نامور فلمی اداکار جونیر محمود مشاعرہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ سید مسکین احمد بانی ان تقاریب کی نگرانی کریں گے ۔ غوث محی الدین سرپرست اعلی ، شہید خاں جنرل سکریٹری ، محمد عبدالصبور ، شکیل نے ان تقاریب میں محبان اردو سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔ تاریخ اور دیگر تفصیلات کا عنقریب اعلان کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT