Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / انجمن محبان اُردو کے ادبی مقابلے بنام ڈاکٹرعبدالکلام ، جناب عامر علی خاں کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم

انجمن محبان اُردو کے ادبی مقابلے بنام ڈاکٹرعبدالکلام ، جناب عامر علی خاں کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم

سدی پیٹ۔ 3 اگست (پریس نوٹ) انجمن محبان اُردو کے زیراہتمام ادبی مقابلے جونیر کالج ؍ ہائی اسکول سطح پر بنام ’’عوامی صدر اے پی جے عبدالکلام‘‘ منعقد ہوں گے اور تقسیم انعامات کا جلسہ زیرنگرانی سید مسکین احمد بانی زیرصدارت محمد عبدالرزاق 17 اگست کو منعقد ہوگا جس میں مہمان خصوصی جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست، جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی شرکت کریں گے جبکہ اعزازی مہمان نیر پٹیل ٹاؤن صدر ٹی آر ایس، محمد مسعود، راج نرسو سابق چیرمین، ناگامنی پرنسپل ہوں گے۔ جناب عامر علی خاں کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ غوث محی الدین سرپرست، محمد شہید خاں جنرل سیکریٹری نے شرکت کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT