Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انجمن پااردو نرمل کے مشاعرہ کا انعقاد

انجمن پااردو نرمل کے مشاعرہ کا انعقاد

نرمل 14 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انجمن پاسبان اردو نرمل کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ بطرح چور کے ہاتھ کنجی تھما دی گئی ۔ انور احمد انور کی صدارت میں پنشن ہاوز احاطہ تحصیل آفس نرمل 9.30 بجے شب منعقد ہوا جس میں حبیب احمد الجیلانی اور محمد عبدالغفار مہمانان خصوصی تھے ۔ مشاعرہ کا آغاز ماہر نرملی کی تلاوت سلام پاک اور حمد سے ہوا ۔ عسکر نرملی نے

نرمل 14 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انجمن پاسبان اردو نرمل کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ بطرح چور کے ہاتھ کنجی تھما دی گئی ۔ انور احمد انور کی صدارت میں پنشن ہاوز احاطہ تحصیل آفس نرمل 9.30 بجے شب منعقد ہوا جس میں حبیب احمد الجیلانی اور محمد عبدالغفار مہمانان خصوصی تھے ۔ مشاعرہ کا آغاز ماہر نرملی کی تلاوت سلام پاک اور حمد سے ہوا ۔ عسکر نرملی نے نعت شریف پیش کی۔ مہمان شعراء جناب رحیم قمر نظام آباد اور جناب شیخ احمد ضیاء بودھن کے علاوہ عبدالماجد نثار، انور احمد انور ،عسکر نرملی،اشفق الرحمن انصاری ،ماہر نرملی ،سید تجمل حسین تجمل ،ایوب خان رہبر اور محسن بن محمد نے کلام پیش کیا۔ نظامت کے فرائض تجمل حسین تجمل نے انجام دیئے ۔ عسکر نرملی کے شکریہ پر محفل کا اختتام عمل میں آیا ۔ انجمن کا اگلہ مشاعرہ 17 ستمبر 2014 کو منعقد ہوگا جس کیلئے طرح مصرعہ ’تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارہ ہے ‘۔ (خسارہ :قافیہ) دیا گیا ہے ۔ بیرونی شعراء اپنا مرسلہ کلام انور احمد انور پنشن ہاوز (احاطہ تحصیل آفس) نرمل کے پتہ پر روانہ کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT