Wednesday , December 19 2018

انجمن پاسبان اُردو نرمل کے مشاعرے کا انعقاد

نرمل۔ 20 مئی (فیاکس) انجمن پاسبان اُردو نرمل کا ماہانہ طرحی و غیرطرحی مشاعرہ بطرح ’’ ہر جگہ ذکر خدا ہی عام ہونا چاہئے‘‘ 18 مئی بمقام پینشن ہاؤز احاطہ تحصیل آفس نرمل پر بصدارت ڈاکٹر ہادی منزہ منعقد ہوا۔ مہمانان خصوصی جناب افتخار احمد نمائندہ ’’رہنمائے دکن‘‘ اور جناب علی احمد تھے۔ جناب عبدالماجد نثار کی تلاوت کلام پاک اور نعت شریف

نرمل۔ 20 مئی (فیاکس) انجمن پاسبان اُردو نرمل کا ماہانہ طرحی و غیرطرحی مشاعرہ بطرح ’’ ہر جگہ ذکر خدا ہی عام ہونا چاہئے‘‘ 18 مئی بمقام پینشن ہاؤز احاطہ تحصیل آفس نرمل پر بصدارت ڈاکٹر ہادی منزہ منعقد ہوا۔ مہمانان خصوصی جناب افتخار احمد نمائندہ ’’رہنمائے دکن‘‘ اور جناب علی احمد تھے۔ جناب عبدالماجد نثار کی تلاوت کلام پاک اور نعت شریف کے نذرانے کے بعد عسکر نرملی کی نظامت میں جناب عبدالماجد نثار، ڈاکٹر ہادی منزہ، انور احمد انور، عسکر نرملی، اشفاق الرحمن انصاری، ایوب خان رہبر اور عبدالمجید خان مجیدؔ نے اپنا کلام پیش کیا۔ انور احمد انور کے شکریہ پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔ انجمن کا اگلا مشاعرہ 13 جون کو بطرح ’’چور کے ہاتھ کنجی تھمادی گئی‘‘ (تھما : قافیہ) کو منعقد ہوگا۔ شعراء حضرات اپنا مرسلہ کلام ڈاکٹر ہادی منزہ، مدینہ کالونی، سُر محل نرمل کے پتہ پر بھیج سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT