Monday , October 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / انجم مدگل کو ورلڈ کپ میں سلورمیڈل

انجم مدگل کو ورلڈ کپ میں سلورمیڈل

نئی دہلی۔9مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی انجم مدگل نے میکسیکو میں رواں بین الاقوامی نشانے بازی کھیل فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف ) ورلڈ کپ میں خواتین کے50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے میں سلورمیڈل حاصل کیا ہے ، اس کامیابی کے ساتھ ہندستان جدول میں جملہ 8 میڈلس کے ساتھ اپنا سرفہرست مقام برقرار رکھا ہوا ہے ۔میکسیکو ورلڈ کپ میں انجم نے ٹورنمنٹ کے چھٹے دن ہندستان کیلئے یہ میڈل حاصل کیاجو ان کا عالمی کپ میں پہلامیڈل بھی ہے ۔تیز ہواؤں کے درمیان فائنل میں انجم نے 454.2 اسکور کر کے دوسرا مقام حاصل کیا۔45 شاٹ کے فائنل میں چین کی روجیاو پئی نے 455.4 کے اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل پر قبضہ کیا جبکہ ان کی ہم وطن ٹنگ سن نے 442.2 کے اسکور کے ساتھ برونز میڈل حاصل کیا۔اس ورلڈ کپ میں ہندستان کا آٹھواں میڈل ہے اور پہلا سلور میڈل ہے ۔اس کے پاس تین گولڈ، چار برونز اور ایک سلور میڈل ہے اور وہ ابھی تک ٹیموں میں سرفہرست ہے ۔انجم آغاز سے ہی میڈل مقابلہ میں شامل رہیں۔وہ فائنل میں 15 شاٹ کے بعد روجیاو اور سلوواکیہ کی جیوا وورساک کے بعد تیسرے نمبر پر پچھڑ گئیں لیکن پھر پانچ شاٹس پرون پوزیشن سیریز میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کرلی۔انہوں نے دنیا کی نمبر ایک جرمن کھلاڑی جولن بیئر سے 0.9 نشان سے راست برتری قائم کی ۔ اگرچہ آخری10 شاٹ سیریز میں وہ پھر سے چوتھے نمبر پر کھسک گئیں۔ہندستانی شوٹر نے لیکن اپنے41 ویں شاٹ پر10.8 کے اچھے اسکور سے دوبارہ برتری حاصل کرلی اور دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں۔انجم نے 10.2، 10.1، 9.5 اور 10.2 کے اسکور کے ساتھ سلور جیتا۔اس سے پہلے کوالیفکیشن میں انجم آٹھ خواتین میں دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔انہوں400 میں سے 399 کا اسکور کیا اور کل1170 کا اسکور کیا جبکہ چین کی روجیاوکل 1178 نشانات لے کر سب سے اوپر رہیں جو عالمی ریکارڈ اسکور بھی ہے ۔دیگر ہندوستانیوں میں گایتری 1153 کے اسکور کے ساتھ 15 ویں نمبر پر رہ کر کوالیفائی کرنے سے چوک گئیں۔وہیں سابق عالمی چمپئن ہندستان کی ہی تیجسوني ساونت نے بھی اتنا ہی اسکور حاصل کیا اور 16 ویں نمبر پر رہیں۔مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں 15 سال کے انیش بھانوالا اچھی شروعات کے باوجود فائنل سیریز میں تال سے بھٹک گئے اور آخری پانچ شاٹ میں 7،9،10،8،8 کے اسکور کی وجہ ساتویں نمبر پر کھسک گئے ۔انیش نے کل 578 کا اسکور کیا۔وہیں چھٹے نمبر پر رہے چین کے زاونان ہاؤ نے بھی یکساں اسکور کیا۔ہندستان کے نیرج کمار 569 اسکور کے ساتھ 13 ویں نمبر پر رہے ۔ہندستان ٹیبل میں اب سب سے اوپر ہے جبکہ چین دو گولڈ، دوسلور اور ایک برونز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ اتوار کو مردا سکیٹ فائنل کے ساتھ ورلڈ کپ ختم ہو جائے گا۔یادرہے کہ اس قبل 16 سالہ مانو نے سنگلزمیں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے علاوہ مکسڈڈبلزمیں بھی اوم پرکاش کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT