Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / انجنیئرنگ طلبہ کی فیس بازادائیگی کیلئے کودنڈا رام کا مطالبہ

انجنیئرنگ طلبہ کی فیس بازادائیگی کیلئے کودنڈا رام کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 18 ؍ فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمینی نے ریاست تلنگانہ میں انجنیئرنگ کورسیس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو مقررہ فیس کی رقم ری ایمبرسمنٹ کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا اور کہا کہ 38 ہزار روپئے کی مقرر کردہ سیلنگ نہ رکھی جانی چاہئے ۔ صدرنشین تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں فی الوقت انٹرمیڈیٹ تا انجنیئرنگ تک تعلیمی پالیسی انتہائی خستہ و ناکارہ ہوچکی ہے ۔ اور فی الوقت پائی جانے والی صورتحال حکومت کی سمجھ بھی نہیں آ رہی ہے ۔ پروفیسر ایم کودنڈا رام نے تلنگانہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تعلیمی شعبہ کو حکومت دانستہ طورپر نقصان پہونچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ جس کا اثر طلبا کو مکمل فیس ری ایمبرسمنٹ کرنے کا تیقن دیتی ہے تو دوسری طرف مقررہ فیس کو ری ایمبرسمنٹ کرنے کے بجائے رقومات محدود کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT