Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / انجن کے بغیر ایکسپریس ٹرین کا 20 کیلو میٹر تک سفر

انجن کے بغیر ایکسپریس ٹرین کا 20 کیلو میٹر تک سفر

بھوبنیشور ۔ /8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) احمد آباد پوری ایکسپریس کے 22 ڈبے مسافروں کے ساتھ انجن کے بغیر 20 کیلو میٹر تک سفر طئے ۔ ریلوے ملازمین کی لاپرواہی پر یہ واقعہ پیش آیا ۔ حکام نے 7 ریلوے ملازمین کو معطل کردیا ہے ۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے ترجمان نے کہا کہ کل رات اڈیشہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ٹرین کی دیکھ بھال کیلئے مقررہ عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے ٹرین کے ڈبے بغیر انجن کے چل پڑے ۔ عملے نے ٹرین کے ڈبوں کے بریکس نہیں لگائے تھے۔ 7 ملازمین میں دو انجن ڈرائیورس ، تین مرمت کا کام انجام دینے والے اور دو آپریٹنگ کے ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT