Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / انجیلامرکل دنیا کی بااثر خاتون، ہلاری دوسرے مقام پر

انجیلامرکل دنیا کی بااثر خاتون، ہلاری دوسرے مقام پر

فوربس کی تازہ فہرست میں 4 ہندوستانی خواتین بھی شامل
نیویارک۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام) فوربس نے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی نئی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے کئی بلین ڈالرس کے برانڈس متعارف کئے اور مارکٹ میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔ اس فہرست میں چار ہندوستانی خواتین بشمول ایس بی آئی منیجنگ ڈائرکٹر اروندھتی بھٹاچاریہ ، آئی ایس آئی ایس بینک منیجنگ ڈائرکٹر چندا کوشر نے بھی جگہ حاصل کی ہے۔ عالمی سطح پر بااثر خواتین میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سرفہرست ہیں۔ پیپسی کو سربراہ اندرا نووی، بائیوکون کی بانی کرن مجمدار شاہ اور ہندوستان ٹائمس میڈیا سربراہ شوبھنا بھارتیہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ سال2016ء کے لئے فوربس نے ان خواتین کا انتخاب کیا جنہوں نے فینانشیل مارکٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ بھٹاچاریہ کو اس فہرست میں 25 واں مقام ملا ہے جبکہ کوشر 40 اور مجمدار شاہ 77 ویں مقام ہیں۔ بھارتیہ 93 ویں مقام پر ہیں۔ اندرانووی 14 ویں مقام پر ہیں۔ اس فہرست میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلاری کلنٹن دوسرے مقام پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT