Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / انجیلا مرکل کو میکرون کی مبارکباد

انجیلا مرکل کو میکرون کی مبارکباد

پیرس25ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل کو چوتھی میعاد کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔ مسٹر میکرون نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں نے محترمہ انجیلا میرکل کو فون پر مبارکباد دی۔ ہم نے یورپ اور اپنے ممالک کے تئیں اہم تعاون کو جاری رکھنے کے لئے اپنی عزم کا اعادہ کیا۔مسٹر میکرون نے صدارتی انتخابات کے دوران جرمنی کے ساتھ مل کر گزشتہ کئی بر سوں میں اقتصادی اور مالی بحران سے دوچار ، یورپی یونین کو نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔ برطانیہ نے گزشتہ سال یورپی یونین سے علیحدگی کا اعلان کرکے اسے ایک نیا دھچکا دیا تھا۔انتخابات میں محترمہ کل کی کنزرویٹیو پارٹی، سی ڈی یو اور سی ایس یو اتحاد نے تقریبا 32.5 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیںجو چوتھی میعاد کے لئے جرمنی کی چانسلر ہوں گی۔

 

TOPPOPULARRECENT