Tuesday , December 11 2018

انجیلا مرکل کیلئے صنفی مساوات ایوارڈکا اعلان

انگلینڈ۔ 16 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فن لینڈ نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو اپنے پہلا بین الاقوامی صنفی مساوات ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فن لینڈ کے وزیر اعظم جوھا سپلا نے ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے مرکل کو انسانی حقوق کی محافظ کے طور پر بیان کیا۔ سپلا نے عالمی سطح پر خواتین اور لڑکیوں کے لئے مرکل کے کاموں اور ان کے عزائم کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ سے وہ دنیا بھر کے ممالک میں صنفی مساوات کے پیغام کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔انجیلا مرکل دنیا کی سب سے زیادہ بااثر لوگوں میں سے ایک ہیں اور وہ بہت سی خواتین اور لڑکیوں کے لئے ایک مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فن لینڈ 1906 ء میں خواتین کو مکمل سیاسی حقوق دینے والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔ مرکل نے کہا کہ اس طرح کے اعزاز سے انھیں مسرت ہوئی ہے اور آگے بھی صنفی مساوات کے لئے کام کرتی رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT