Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / انجیلا مرکل کے دفر کو موصول مشتبہ پیکیج سے دھماکو مواد برآمد نہیں ہوا

انجیلا مرکل کے دفر کو موصول مشتبہ پیکیج سے دھماکو مواد برآمد نہیں ہوا

برلن ۔ 6 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے دفتر کی عمارت میں پہونچنے والے ا یک مشتبہ میل پیکیج کے بارے پولیس نے کہا ہے کہ اس میںکوئی دھماکو مواد موجود نہیں تھا ۔ واضح رہے کہ دفتر کے باہر مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ذریعہ ڈاک ایک مشتبہ پیکیج موصول ہوا تھا اور اس میں دھماکو مواد کی موجودگی کے شبہ پر دفتر بند کرتے ہوئے سارے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی تھی ۔ بعد ازاں سہ پہر 3 بجکر 15 منٹ پر عمارت کے راستہ کھول دیئے گئے۔
پٹھان کوٹ حملے آئی ایس آئی کی کارستانی : امریکی عہدیدار
واشنگٹن۔6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤز کے سابق اعلی سطح کے عہدیدار نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ ایربیس پر ہوئے دہشت گرد حملے کے پس پشت پاکستان کی طاقتور انٹلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی کارفرما ہے۔ بروس ریڈل جو وائیٹ ہاؤز کی قومی سلامتی کونسل سے وابستہ رہ چکے ہیں اور یہ وہی شخصیت ہیں جو 1999ء میں بل کلنٹن ۔ نواز شریف ملاقات کے دوران موجود تھے جو کارگل جنگ کے پس منظر میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کا حملہ دراصل وزیراعظم ہند نریندر مودی کے اچانک دورۂ لاہور کے بعد دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کے قیام کی کوششوں پر ایک زبردست دھکا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT