انجینئرنگ سال آخر کے طلبہ کے لیے آج روزگار مواقع اور کیمپس پلیسمنٹ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شاداں انجینئرنگ کالج اینڈ ٹکنالوجی واقع پیرن چیرو حمایت ساگر روڈ پر منگل 10 فروری کو صبح 10-30 بجے ایک روزگار کے مواقع پر کیمپس پلیسمنٹ گائیڈنس لکچر پروگرام رکھاگیا ہے ۔ جناب محمد شاہ عالم رسول خاں چیرمین شاداں گروپ صدارت کریں گے ۔ ایم حامد جاب رکروٹمنٹ مینجر رنگاریڈی ضلع کا لکچر ہوگا ۔ ایس اے نعیم چیف اڈوائزر ، عتیق الرحمن وائس پرنسپل ، سرینواس پرنسپل ، محمد اکرام اللہ امان صدر شعبہ اور محمد خواجہ علی شعیب اسسٹنٹ پروفیسر نے انجینئرنگ فائنل طلبہ سے شرکت کر کے استفادہ کی اپیل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT