Tuesday , December 18 2018

انجینئرنگ طالبات سے بدسلوکی سینئر لکچرر گرفتار

حیدرآباد /14 نومبر ( پی ٹی آئی ) شہر کے مضافاتی علاقہ گنڈی پیٹ میں ایک خانگی انجینئیرنگ کالج کے سینئیر لکچرر کو اپنی طالبات کے ساتھ بدسلوکی کے الزام کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ۔ نارسنگی پولیس اسپیشل کے انسپکٹر رام چندر راؤ نے کہا کہ ’’ جناردھن ریڈی نے کالج میں سال دوم کی انجینئرنگ طالبات کے ساتھ بدسلوکی کی تھی ۔ پرنسپال سے اس مسئلہ کو واقف کروایا اور پولیس میں شکایت درج کی گئی جس پر جناردھن ریڈی کے خلاف نربھئے قانون کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحویل میں لے لیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ ریڈی نے دو طالبات سے بدسلوکی کی تھی ۔ انسپکٹر نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT