Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / انجینئرنگ طالب علم کی خودکشی

انجینئرنگ طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں انجینئرنگ کے طالب علم کی خودکشی سے سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ انجینئرنگ سال اول کے طالب علم 19سالہ رمیش نے خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے اطلاع کے فوری بعد کارروائی کا آغاز کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رمیش نے دو تا تین دن قبل انتہائی اقدام کیا ہوگا۔ پولیس نے ہاسٹل کے کمرہ سے مسخ شدہ حالت میں نعش کو برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لڑکا اڈہ گڈہ کے ایک خانگی ہاسپٹل میں رہتا تھا۔ پولیس لڑکے کے والدین کے الزامات پر غور کررہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہاسٹل انتظامیہ کی ہراسانی سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کیا ہوگا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT