Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انجینئرنگ و بی فارمیسی میں داخلے صداقت ناموں کی جانچ

انجینئرنگ و بی فارمیسی میں داخلے صداقت ناموں کی جانچ

حیدرآباد۔/22جون، ( سیاست نیوز) ریاست کے انجینئرنگ و بی فارمیسی کالجوں میں داخلوں کیلئے ابتدائی کونسلنگ کا آغاز کرتے ہوئے طلباء کے صداقتناموں کی جانچ کا کام شروع کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ریاست بھر میں 21ہیلپ سنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ صداقتناموں کی جانچ کا کام یکم جولائی تک جاری رہے گا۔ آج پہلے دن 6 ہزار ایمسیٹ رینک کے حامل طلباء کے صداقتناموں کی جانچ کا عمل مکمل کیا گیا۔ ایمسیٹ کنوینر کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جسمانی معذورین، کیاب، این سی سی، اسپورٹس اینڈ گیمس کے علاوہ اینگلو انڈین طلباء کے صداقتناموں کی جانچ 22 تا 30 جون جاری رہے گی۔ مزید بتایاگیا کہ آج کی شروع کردہ صداقتناموں کی جانچ سے متعلق کونسلنگ حیدرآباد کے ٹیکنیکل ایجوکیشن بھون میں شروع کی گئی اور کونسلنگ سے متعلق مکمل تفصیلات کے حصول کیلئے http://tseamcet.nic.in ویب سائیٹ پر سہولت فراہم کی گئی ہے۔
انٹر اڈوانسڈ سپلیمنٹری کے آج نتائج
حیدرآباد۔/22جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے انٹر سال اول اور دوم کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا 23جون کو سہ پہر 3 بجے اعلان کیا جائے گا۔ یہ امتحانات گذشتہ ماہ مئی کے دوران منعقد ہوئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT