Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / انجینئرنگ کالجس میں جاریہ سال 10 ہزار نشستوں کی کمی

انجینئرنگ کالجس میں جاریہ سال 10 ہزار نشستوں کی کمی

کالج انتظامیہ کی جانب سے کالجس بند کرنے کی درخواستیں ، جے این ٹی یو کے سخت قواعد کا بھی اثر
حیدرآباد۔6جون (سیاست نیوز) انجنیئرنگ کالجس میں جاریہ سال 10ہزار نشستیں کم ہوجائیں گی۔ ریاست تلنگانہ میں انجنیئرنگ کالجس کی گھٹتی تعداد کے علاوہ کالج انتظامیہ کی جانب سے کالجس بند کرنے کی درخواستیں داخل کی جانے لگی ہیں اور بعض اداروں کو جے این ٹی یو کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے کے سبب جاریہ سال انجنئیرنگ کی نشستوں میں کمی کا خدشہ ہے۔ بتایاجاتاہے کہ انجنیئرنگ کی 29اہم شاخوں میں نشتوں کی جملہ سال گذشتہ 71ہزار 66کنوینر کوٹہ میں رہی لیکن اس میں صرف 54ہزار 64نشستوں پر ہی داخلہ دیئے جا سکے۔ کنوینر کوٹہ کے تحت زحلوعہ رہنے والی نشستوں کو پر کرنے کی متعدد کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں لیکن اس مرتبہ کنوینر کوٹہ کی نشستوں میں مزید تخفیف کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ تعلیمی سال 2017-18میں انجنیئرنگ میں داخلہ کے لئے کونسلنگ کے آغاز پر صرف 50ہزار تک نشستیں کنوینر کوٹہ میں باقی رہ جائیں گی۔بتایا جاتا ہے کہ جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے تاحال 50ہزار انجنیئرنگ نشستوں کو منظوری دی جا چکی ہے اور کئی کالجس کو اجازت ناموں کی اجرائی باقی ہے اور توقع ہے کہ جاریہ ماہ کے دوران کسی بھی وقت ان کالجس کے اجازت ناموں کے متعلق قطعی فیصلہ کرتے ہوئے جملہ نشستوں کے متعلق اعلان کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تشکیل تلنگانہ سے اب تک ریاست میں 50 ہزارانجنیئرنگ نشستوں کی تخفیف ہوچکی ہے اور جاریہ سال مزید نشستوں کی تخفیف کے بعد انجنیئرنگ کورسس میں داخلہ ایک مرتبہ پھر اہمیت کا حامل ہوجائے گا۔ تفصیلات کے بموجاب فی الحال سی ایس ای (انجنیئرنگ) میں جملہ 18ہزار 767نشستیں موجوہیں جن میں 16ہزار 290نشستوں پر داخلے دیئے گئے ہیں۔جبکہ (ای سی ای) میں 18 ہزار 540نشستیں ہیں جن میں 14ہزار 199نشستیں پر ہو پائی ہیں۔ (ایم ای سی) میں موجود 10ہزار 841نشستوں میں 7 ہزار93نشستوں پر داخلہ دیا گیا ہے ۔(ای ای ای) میں 9ہزار 615نشستیں تھیں جن میں 5ہزار 646نشستیں پر کی گئیں جبکہ مابقی نشستیں مخلوعہ رہیں۔سیول انجنیئرنگ میں موجود 8ہزار 773نشستوں میں صرف 6 ہزار 742نشستوں پر داخلہ حاصل کئے گئے ۔ جاریہ سال ایمسٹ میں 98ہزار 596طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے جس میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT