Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / انجینئرنگ کالج ٹیچرس کا کونسلنگ کے ذریعہ تقرر کیا جائے : نرسی ریڈی

انجینئرنگ کالج ٹیچرس کا کونسلنگ کے ذریعہ تقرر کیا جائے : نرسی ریڈی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : ٹی ڈی پی کے سرکاری ترجمان نرسی ریڈی نے آج انجینئرنگ کالجس میں بوگس تقررات کے انسداد کے لیے کونسلنگ کے ذریعہ ٹیچرس کے تقرر کا مطالبہ کیا ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ کونسلنگ کے ذریعہ ٹیچرس کو مقرر کرے اور بوگس تقرر کے انسداد کے لیے ان کے سرٹیفیکٹس حاصل کرے ۔ اس طرح اے آئی سی ٹی ای میں پائے گئے بوگس تقرر کا ا

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : ٹی ڈی پی کے سرکاری ترجمان نرسی ریڈی نے آج انجینئرنگ کالجس میں بوگس تقررات کے انسداد کے لیے کونسلنگ کے ذریعہ ٹیچرس کے تقرر کا مطالبہ کیا ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ کونسلنگ کے ذریعہ ٹیچرس کو مقرر کرے اور بوگس تقرر کے انسداد کے لیے ان کے سرٹیفیکٹس حاصل کرے ۔ اس طرح اے آئی سی ٹی ای میں پائے گئے بوگس تقرر کا انسداد کیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ دیگر کالجس سے ٹیچرس کو لاکر دکھاتے ہوئے معائنہ ٹیم کو جب دورہ کرتی ہے اپنا اسٹاف بتا رہے ہیں ۔ انہوں نے معائنہ ٹیم کو تجویز پیش کی کہ وہ آزادانہ طور پر کالجس کا دورہ کریں اور اگر کوئی خلاف ورزی پائی جائے تو اس کا پتہ چلائے ۔ ریاست میں تعلیم کا معیار بھی نان کوالیفائیڈ ٹیچنگ اسٹاف کی بنا گھٹ رہا ہے ۔ ٹی ڈی پی قائد نے حکومت کو رائے دی اور مطالبہ کیا کہ کونسلنگ کے ذریعہ فیکلٹی ممبرس کے تقرر کی پالیسی اختیار کی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT