Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / انجینئرنگ کنوینر کوٹہ میں 12 ہزار سے زائد سیٹیں خالی

انجینئرنگ کنوینر کوٹہ میں 12 ہزار سے زائد سیٹیں خالی

بی فارمیسی میں بھی صد فیصد داخلے نہیں ہوسکے
حیدرآباد 23 جولائی (سیاست نیوز) دو سو ایک انجینئرنگ کالجس کے کنوینر کوٹہ میں ویب کونسلنگ کے قطعی مرحلہ کے بعد کم و بیش 12 ہزار 264 سیٹس خالی ہیں۔ ان سیٹس پر کوئی داخلے نہیں ہوئے۔ خالی سیٹس کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ جن امیدواروں کو سیٹس الاٹ کی گئی ہیں۔ وہ تمام کے تمام کالجس میں داخلہ لیں اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں 13 ہزار 599 امیدواروں نے رپورٹ نہیں کی۔ امیدواروں کے لئے سیٹ الاٹمنٹ کا قطعی مرحلہ ٹی ایس ایمسیٹ کے ذریعہ انجام دیا گیا۔ یونیورسٹی کالجس میں 3 ہزار 60 سیٹس میں سے 19 سیٹس پر داخلے نہیں ہوئے۔ کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ اسٹریم میں جہاں 17 ہزار 508 سیٹس دستیاب تھیں ایک ہزار 500 سیٹس پر کوئی داخلے نہیں ہوئے۔ اسی دوران بی فارمیسی میں 2 ہزار 869 سیٹس خالی ہیں۔ ویب کونسلنگ کا قطعی مرحلہ ہوچکا ہے۔ فارما ڈی کورس میں 454 سیٹس خالی ہیں۔ اس سال 76 کالجس میں صد فیصد سیٹس الاٹمنٹ ہوا۔ ایک کالج میں ایک بھی داخلہ نہیں ہوا۔ ایسے امیدوار جنھیں سیٹ الاٹ ہوچکی ہے 29 جولائی تک رپورٹ کریں۔ فیس باز ادائیگی کے لئے انکم سرٹیفکٹ اپ ڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ 27 جولائی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT