Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / انجینئیرنگ طالبہ کو اجنبی سے دوستی مہنگی ثابت

انجینئیرنگ طالبہ کو اجنبی سے دوستی مہنگی ثابت

فیس بک پر لڑکی کی عریاں تصویر ،طلبہ کی شکایت پر ایم بی اے طالب علم گرفتار
حیدرآباد /3 اگست ( سیاست نیوز ) فیس بک پر اجبنی سے دوستی ایک انجینئیرنگ طالبہ کیلئے مہنگی ثابت ہوئی ۔ دوستی کے چند روز بعد اس لڑکی کی عریاں تصویر ویب سائیٹ پر اس کے خود کے نمبر کے ساتھ نمودار ہوگئی ۔ اس بات کا علم ہونے کے بعد پریشان حال لڑکی نے رچہ کنڈہ کے سائبر سیل میں شکایت درج کروائی ۔ انسپکٹر سائبر کرائم محمد ریاض الدین نے بتایا کہ 18 سالہ انجینئیرنگ طالبہ کی شکایت پر ایم بی اے کے طالب علم آر نریش کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جو کریم نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس نے لڑکی سے پہلے دوستی کی تو لڑکی نے فیس بک پر اس کی درخواست کو قبول کرلیا ۔ تاہم چند روز بعد اس نے عریاں اور قابل اعتراض پیغامات روانہ کرنا شروع کیا تاہم لڑکی نے ایسی حرکتوں پر پابند کرتے ہوئے اس کے اکاونٹ کو بلاکردیا ۔ اس بات سے برہم نریش نے چند روز بعد ایک اور فیس بک اکاونٹ کے ذریعہ لڑکی کو دوستی کی ستائش کی لڑکی نے ایسے قبول کرلیا جس کے بعد اسے پتہ چلاکہ اس کی حقیقی تصویر کو عریاں ویب سائیٹ پر پوسٹ کردیا گیا یہ اور اس کا نمبر بھی ڈال دیا گیا اور خواہشمند مردوں کو رابطہ کیلئے اس نے لڑکی کا نمبر بھی دیا تھا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT