Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / انجینئیرنگ طالبہ کی خودکشی

انجینئیرنگ طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) عبداللہ پور میٹ کے علاقہ میں ایک انجینیئرنگ کی طلبہ نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ سریشا جو عبداللہ پور میٹ علاقہ میں واقع ایک انجینئیرنگ کالج میں سال اول کی طالبہ نلگنڈہ کے ساکن پورنا کی بیٹی تھی ۔ لڑکی نے خودکشی سے قبل ایک خودکشی نوٹ میں اپنی اقدام کی وجوہات کو بتایا ۔ پولیس کے مطابق یہ لڑکی زندگی سے بے زار اور وہ اپنی مرضی سے خودکشی کرنے کا اعلان کیا اور اس کی خودکشی کا کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود ذمہ دار ہے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس ذرائع کے مطابق سریشا کے والدین کی بچپن میں موت واقع ہوگئی تھی اور وہ اپنے رشتہ داروں کی نگرانی میں تھی اور انجینیئرنگ کے ہاسٹل میں مقیم تھی

 

TOPPOPULARRECENT