Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / انحراف ایک سازش ‘ خوفزدہ نہیں ہوں گا: راجہ پکسا

انحراف ایک سازش ‘ خوفزدہ نہیں ہوں گا: راجہ پکسا

کولمبو۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام )صدر سری لنکا مہیندا راجہ پکسا نے آج کہا کہ وہ اپوزیشن پارٹیوں کی ’’سازشوں‘‘ سے خوفزدہ نہیں ہوں گے جبکہ ان کے دو کابینی وزراء نے 8جنوری کے انتخابات میں انہیں چیالنج کرنے کیلئے انحراف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میتری پالاسری سینا کا انحراف جو اُن کے وزیر صحت تھے اپوزیشن کی ان کے خلاف سازش ہے ‘ لیکن وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہیں ۔ راجہ پکسا کو سنہالی اکثریت کی تائید حاصل ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جزیرہ سری لنکا کو دہشت گردی سے پاک کردیا ہے اور اسے بے مثال ترقی دی ہے ۔ یہ ترقی بلارکاوٹ جاری رہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT