Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اندراپارک پر زنخوں کا احتجاجی دھرنا، سماج میں ہر قسم کے امتیازی سلوک کی شکایت

اندراپارک پر زنخوں کا احتجاجی دھرنا، سماج میں ہر قسم کے امتیازی سلوک کی شکایت

حیدرآباد ۔ 5 / جولائی(سیاست نیوز) زنخوں کی ایک تنظیم نے حکومت تلنگانہ سے اس برادری سے تعلق رکھنے والے ارکان کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے اور نیشنل لیگل سرویس اتھاریٹی (نالسا) کی سفارشات پر عمل آوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تلنگانہ ہیجڑا دہری جنس اور زنخہ سمیتی کے ایک صحافتی بیان کے مطابق 150 زنخوں نے آج اندرا پارک پر واقع دھرنا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے روزگار ‘ امکنہ اور دیگر فلاحی اقدامات میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں ان کے خلاف ہر قسم کا امتیازی سلوک کرنے والے سماج سے لاحق خطرات کے پیش نظر تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی زنخے بی ایڈ ‘ ایم کام ‘ ایم بی اے اور بی سی اے ڈگریوں کے حامل ہیں اور خاطرخواہ اہلیت رکھنے کے باوجود انہیں مناسب روزگار سے محروم رکھاجا رہا ہے ۔ تلنگانہ رسیسورس سنٹر کے ویدا کمار نے احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے زنخہ برادری سے یگانگت کا اظہار کیا اور کہا کہ ریاست کو ان کی تائید کے معاملہ میں دوسروں پر سبقت لینا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT