اندرا اور راجیو گاندھی سے موسوم دو ایوارڈس برخواست

نئی دہلی ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے ہندی زبان کی تشہیر کیلئے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی سے موسوم دو ایوارڈس کو برخواست کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ان دو ایوارڈس کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے سرکاری زبان ہندی کے فروغ کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کیلئے دو نئی اسکیمات کا اعلان کیا

نئی دہلی ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے ہندی زبان کی تشہیر کیلئے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی سے موسوم دو ایوارڈس کو برخواست کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ان دو ایوارڈس کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے سرکاری زبان ہندی کے فروغ کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کیلئے دو نئی اسکیمات کا اعلان کیا ۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق اندرا گاندھی راج بھاشا پرسکار اور راجیو گاندھی راشٹریہ گیان وگیان مولک پستک لیکھن پرسکار جو گزشتہ دو سے زائد دہے سے دیئے جارہے تھے ، اب ان کی جگہ راج بھاشا کیرتی پرسکار اور راج بھاشا گورو پرسکار دیئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT