Tuesday , October 16 2018
Home / سیاسیات / اندرا صدی تقاریب پر چھتیس گڑھ کانگریس کی پدیاترا

اندرا صدی تقاریب پر چھتیس گڑھ کانگریس کی پدیاترا

رائے پور ۔ 12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کانگریس کل سے سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی 100 سالہ یوم پیدائش تقریب کے سلسلہ میں پدیاترا کاآغاز کرے گی ۔ اس کے دوران پارٹی کاشتکاروں کے مسائل اٹھائے گی ۔ اندرا جنم ادھیکار پدیاترا میں 90کلومیٹر کا فاصلہ طئے کیا جائے گا ۔ یہ 13نومبر سے 18نومبر کے درمیان منعقد کی جائے گی جس کے دوران ریاستی شاخ راجیو گاندھی پنچایت راج کی یادگار بھی منائے گا ۔ صدر پردیش کانگریس بھوپیش باغیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کا انکشاف کیا ۔ مطالبات میں کاشتکاروں کو زیرالتواء بونس کی تقسیم جو گذشتہ برسوں میں اُن سے دھان کی خریداری پر واجب الادا ہے دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں زرعی پمپس کو مفت برقی سربراہی کا مطالبہ اورکاشتکاروں کو دھان کی اقل ترین قیمت خرید 2100روپئے فی کنٹل مقرر کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT