Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اندرا پارک پر مجلس بچاؤ تحریک و سماج وادی پارٹی کا احتجاجی دھرنا

اندرا پارک پر مجلس بچاؤ تحریک و سماج وادی پارٹی کا احتجاجی دھرنا

حیدرآباد ۔ 8جون (پریس نوٹ) سماج وادی پارٹی اور مجلس بچاؤ تحریک کے زیراہتمام 13 جون ہفتہ کو 11 تا 3 بجے دن دھرنا چوک اندرا پارک پر آلیر فرضی انکاونٹر کے خلاف کل جماعتی مہا دھرنا منعقد ہوگا۔ جناب ابو عاصم اعظمی ایم ایل اے صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا کا خصوصی خطاب ہوگا۔ علاوہ ازیں دیگر سیاسی، ملی و مذہبی قائدین و رہنما بھی شریک ہوں گے۔ عامتہ المسلمین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس دھرنا پروگرام میں شریک ہوکر حرارت ایمانی و حمیت ملی کا ثبوت دیں۔

TOPPOPULARRECENT