Wednesday , August 15 2018
Home / سیاسیات / اندرا گاندھی نے سکیولر ازم کیلئے جدوجہد کی یوم پیدائش صدی تقاریب کے موقع پر سونیا گاندھی کا خطاب

اندرا گاندھی نے سکیولر ازم کیلئے جدوجہد کی یوم پیدائش صدی تقاریب کے موقع پر سونیا گاندھی کا خطاب

نئی دہلی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی پیدائش کی صدی تقاریب کے موقع پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے انہیں ایک ایسی وزیر اعظم قرار دیا جن کیلئے صرف ایک مذہب تھا اور وہ مذہب یہ تھا کہ ہر ہندوستانی مساوی ہے اور وہ مادر وطن کے سپوت ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ اندرا گاندھی ان عظیم قائدین میں سے ایک تھیں جنہوں نے سکیولر ازم کیلئے جدوجہد کی تھی اور ان تمام طاقتوں کے خلاف جدوجہد کی تھی جنہوں نے عوام کو مذہب و ذات پات کے خطوط پر تقسیم کرنا چاہا تھا ۔ سونیا گاندھی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی کیلئے بحیثیت وزیر اعظم صرف ایک مذہب تھا جس کی وہ پوری شدت سے پابندی کرتی تھیں اور وہ مذۃب یہ تھا کہ ہر ہندوستانی شہری کو مساوی مواقع ملیں اور ان کی نظر میں ہر ہندوستانی شہری مادر وطن کا سپوت تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی نے سکیولر ازم کیلئے ان تمام طاقتوں کے خلاف جدوجہد کی تھی جنہوں نے ہندوستانی عوام کو مذہب اور ذات پات کی خطوط پر تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے ہندوستان کی تکثیریت کو مزید جلا بخشی تھی ۔ ملک کی جمہوری اور سکیولر اقدار کو اندرا گاندھی نے پروان چڑھایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT