Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / اندرا گاندھی نے پرینکا میں خود کو دیکھا تھا

اندرا گاندھی نے پرینکا میں خود کو دیکھا تھا

آئندہ صدی پرینکا کی ہوگی اور وہ چمک جائے گی، سابق خاتون آہن کی پیش قیاسی

نئی دہلی ۔ 21 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سابق خاتون آہن اندرا گاندھی نے اپنی موت سے عین قبل اپنی پوتی پرینکا گاندھی کو حقیقی سیاسی وارث قرار دیا تھا اور یہ پیش قیاسی بھی کی تھی کہ وہ (پرینکا) چمک جائے گی اور آئندہ صدی اس کی ہوگی۔ اس بات کا انکشاف کانگریس کے سینئر لیڈر مکھن لال فوتیدار نے اپنی کتاب ’برگِ چنار‘ کیا ہے۔ یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ اندرا گاندھی نے اکتوبر 1984 ء میں دورہ سرینگر کے موقع پر اپنے قریبی اور با اعتماد مددگار مکھن لال فوتیدار سے بات چیت کے دوران اپنی زندگی کو لاحق خطرات اور اندیشوں کا واضح طور پر اشارہ کردیا تھا اور کہا تھا کہ شائد میں زیادہ عرصہ تک زندہ نہیں رہوں گی۔

اندرا گاندھی نے مختصر بات چیت کے دوران پرینکا  کے بارے میں اپنی ترجیحات کا بھی تذکرہ کیا تھا اور کہا تھا کہ مستقبل میں پرینکا کانگریس کی باگ ڈور سنبھالے گی۔ فوتیدار نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے حوا لے سے کہا کہ ’’لوگ انہیں (پرینکامیں) مجھے دیکھیں گے۔ ہارپارکولنس کی طرف سے شائع کردہ یہ کتاب ہنوز جاری نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے اقتباسات ایک ایسے وقت منظر عام پر آئے ہیں جب پرینکا گاندھی کو سرگرم سیاست میں لانے کیلئے کانگریس نے وقفہ وقفہ سے مانگ کی جارہی ہے۔ مکھن لال فوتیدار جو کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ایک سینئر رکن بھی ہیں۔ اس ضمن میں اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی نے پرینکا کے بارے میں اندرا گاندھی کے تاثرات پر خوشی کا اظہار کیا تھا لیکن سونیا گاندھی نے زیادہ توجہ نہیں دی تھیں، غالباً انہیں یہ بات ناگوار گزری تھی اور وہ دوران بات چیت اٹھ کر چلی گئی تھیں۔ اس کتاب میں یہ دعوے بھی کئے گئے ہیں کہ پرینکا گاندھی سے متعلق اندرا گاندھی کی خواہش کا تذکرہ کئے جانے پر سونیا گاندھی خود فوتیدار پر الجھ پڑی تھیں۔

ایرفورس کے ہیلی کاپٹر میں خرابی ، کامپلیکس پر ایمرجنسی لینڈنگ
ممبئی۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایرفورس کے MI-17 ہیلی کاپٹر نے آج تیکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے باندرہ کرلا کامپلیکس پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر معمول کی ٹریننگ کے دوران پرواز کررہا تھا کہ اچانک اس میں خرابی پیدا ہوگئی۔ ہیلی کاپٹر نے احتیاطی اقدام کے طور پر مضافاتی ممبئی میں واقع باندرہ کرلا کامپلیکس پر لینڈنگ کی۔ ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار تمام 4 مسافرین محفوظ ہیں اور تکنیکی خرابی کا پتہ چلاتے ہوئے اسے دور کرنے کیلئے ایک ٹیم فوری روانہ کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT