Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / اندرا گاندھی کا دورِ حکومت انگریزوں کے دور سے بدتر

اندرا گاندھی کا دورِ حکومت انگریزوں کے دور سے بدتر

بہار حکومت کی ویب سائیٹ پر تبصرہ سے ہنگامہ
پٹنہ ۔ /10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار حکومت کے سرکاری ویب سائیٹ پر کہا گیا ہے کہ ہندوستان میںسابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا دور برطانوی حکمرانی سے بدتر تھا ۔ کانگریس پارٹی جس نے بہار انتخابات میں جنتادل یو اور آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد کیا ہے اس مسئلہ کو چیف منسٹر نتیش کمار کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ ابتداء میں پارٹی نے اس مسئلہ کو یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی کے ساتھ پارٹی فورم میں اٹھایا ۔ اس کے بعد چیف منسٹر بہار کو بھی واقف کروایا گیا ۔ بہار کی تاریخ سے متعلق ویب سائیٹ کے ایک گوشہ میں ایسے سطور لکھے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی کے دوران جئے پرکاش نارائن کو تہاڑ جیل میں محروس کردیا گیا تھا ان کے ساتھ جیل میں اتنا بدترین سلوک کیا گیا جو برطانوی حکومت میں بھی نہیں کیا گیا ۔ جب گاندھی جی کو چمپارن میں 1917 ء میں محروس کیا گیا تھا ۔ جئے پرکاش نارائن نے عصری ہندوستانی تاریخ میں اہم رول ادا کیا ہے اور وہ اپنی موت 1979ء تک اندرا گاندھی اور ان کے نوجوان فرزند سنجے گاندھی کی آمرانہ حکمرانی کے شدید مخالف تھے ۔ ان کی شدید مخالفت سے خوف زدہ ہوکر ہی اندرا گاندھی نے انہیں گرفتار کرکے /26 جون 1975ء کو ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT