Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / اندرا گاندھی کو شکست دینے والے راج نارائن پرڈاکٹ ٹکٹ

اندرا گاندھی کو شکست دینے والے راج نارائن پرڈاکٹ ٹکٹ

نئی دہلی، 23نومبر (سیاست ڈاٹ کام)سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو ملک اور عوام کی عدالت میں شکست دینے والے مشہور سماجوادی لیڈر راج نارائن کی یادمیں حکومت ڈاک ٹکٹ جاری کرے گی۔ مرکزی وزیر مواصلات منوج سنہا نے آج یہاں مسٹر راج نارائن کی سالگرہ کے موقع پر منعقدصدسالہ تقریب میں یہ اعلان کیا۔غریبوں اور محروموں کے لیڈر کو اعزاز سے نوازنے کے مطالبے پر مسٹر سنہا نے کہا کہ وہ زندگی بھر اقتدار کے خلاف لڑتے رہے اس لئے حکومت کی جانب سے انہیں اعزاز سے نوازنا ٹھیک نہیں ہوگا۔البتہ تقریب منعقد کرنے والی کمیٹی کو ہی یہ کام کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر ایک تجویز اتفاق رائے سے نافذ کی گئی جس میں مسٹر راج نارائن کو ‘بھارت رتن’ سے نوازنے کے لئے ،پارلیمنٹ ہائوس اور قومی دارالحکومت میں ان کا مجسمہ لگانے اور وارانسی میں واقع ان کی آبائی رہائش گاہ کو تاریخی اثاثہ قرار دینے اور اس میں ‘راج نارائن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ’قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT